اب انفراسٹرکچر موٹر ویز نہیں انٹرنیٹ ، نوجوان ڈیجیٹل رائٹس کیلئے پرامن مزاحمت کریں :بلاول

اب انفراسٹرکچر موٹر ویز نہیں  انٹرنیٹ ، نوجوان ڈیجیٹل رائٹس  کیلئے پرامن مزاحمت کریں :بلاول

سکھر (بیورو رپورٹ،مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہائی سپیڈ انٹرنیٹ نوجوانوں کا حق ہے ، اب موٹرویز انفراسٹرکچر نہیں رہے ، اب براڈ بینڈ انٹرنیٹ انفراسٹرکچر ہے۔

ڈیجیٹل سپیس خطرے میں ہے ، نوجوانوں کو ہائی سپیڈ انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رائٹس کے لئے جمہوری و پرامن مزاحمت کرنا ہوگی ۔سکھر آئی بی اے یونیورسٹی میں 11ویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمہوریت ہمیں تحفے میں نہیں ملی، اس کیلئے جدوجہد کی ہے ، نوجوانوں نے اپنی تعلیم، اپنی آواز اور اپنے ہنر سے ایک کے بعد ایک سارے بندوق والوں کو شکست دلوائی، انگریز کے دور سے نوجوان صف اول میں رہے ۔ پرانا نوکیا موبائل استعمال کرنے والوں کو نوجوانوں کے حق کا کیا پتا؟ ،اسلام آباد میں پرانے بزرگ کو واٹس ایپ، نیٹ فلکس، گیمنگ کا کیا پتا؟، ہمیں ان سے اپنا حق چھیننا ہے ،دنیا میں پہلا کمپیوٹر وائرس بنانے والے لاہور کے دو نوجوان تھے ۔ انہوں نے کہاکہ اگر موسمیاتی تبدیلی کی تباہ کاری نہ روکی گئی اور یہ سلسلہ جاری رہا تو پاکستان کو شدید نقصانات کا اندیشہ رہے گا، افسوس ہے کہ وفاقی بجٹ میں موسمیاتی تبدیلی کے خطرے سے نمٹنے کیلئے پلاننگ کا فقدان نظر آتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں