ایساک ایکے ٹونگا کے وزیراعظم منتخب

ایساک ایکے ٹونگا  کے وزیراعظم منتخب

سڈنی (اے ایف پی)ٹونگا کی حکومت نے سابق وزیر خزانہ اور قومی منصوبہ بندی ایساک ایکے کو وزیر اعظم منتخب کر لیا۔

عالمی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایساک ایکے نے خفیہ رائے شماری میں وزیر تجارت ولیامی لاٹوکو 8 کے مقابلے 16 ووٹوں سے شکست دی،ملک کے آئندہ پارلیمانی انتخابات نومبر 2025 میں ہوں گے ۔ یاد رہے کہ ٹونگا کے وزیر اعظم سیؤسی سوالینی نے شاہی خاندان کے ساتھ اقتدار کی کشمکش کے بعد 9 دسمبر کواچانک استعفیٰ دے دیا تھا۔ایساک ایکے پہلی بار 2010 میں رکن پارلیمنٹ بنے جبکہ 2014 اور 2017 کے درمیان وزیر خزانہ کے طور پر خدمات انجام دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں