امریکی مصنوعات پر بھاری ٹیرف عائد کرنے پر ٹرمپ کی بھارت کو دھمکی
واشنگٹن (اے پی پی)امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی طرف سے امریکی مصنوعات پر100فیصد تک ٹیرف عائد کرنے کے اقدام پر تنقید کرتے ہوئے ایسے ہی جوابی اقدام کی دھمکی دی ہے ۔
انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق اپنی رہائش گاہ میں صحافیوں سے گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بات کو خاص طور سے اجاگر کیا کہ بھارت کی طرف سے بعض امریکی مصنوعات پر 100 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے ،اگر بھارت امریکی مصنوعات پر زیادہ ٹیکس لگاتا رہا تو وہ بھی جواباً بھارت پر محصولات عائد کر دیں گے ۔