ممبئی:انڈین نیوی سپیڈ بوٹ کی مسافر کشتی کو ٹکر ، 13 ہلاک

ممبئی:انڈین نیوی سپیڈ بوٹ کی  مسافر کشتی کو ٹکر ، 13 ہلاک

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت کے شہر ممبئی میں انڈین نیوی کی سپیڈ بوٹ ایک مسافر کشتی سے ٹکرا گئی۔۔

 جسکے نتیجے میں 13افراد ہلاک ہو گئے ۔انڈین نیوی کے مطابق نیوی کی سپیڈ بوٹ ممبئی کے ساحلی علاقے میں انجن کی پڑتال کرنیکی غرض سے سمندر میں چکر کاٹ رہی تھی کہ اچانک عملے کے کنٹرول سے باہر چلی گئی اور مسافر کشتی سے جا ٹکرائی ، تصادم میں انڈین نیوی کا ایک افسر اور تکنیکی عملے کے دو ارکان سمیت 13افراد ہلاک ہوگئے ۔ کشتی میں 110کے قریب لوگ سوار تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں