بجلی قیمتوں میں 63پیسے یونٹ کمی متوقع، 31دسمبر کو سماعت

بجلی قیمتوں میں 63پیسے یونٹ کمی متوقع، 31دسمبر کو سماعت

اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک) بجلی صارفین کیلئے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں ایک بار پھر بجلی سستی ہونے کا امکان ہے ، سی پی پی اے نے قیمتوں میں 63پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی جو 31دسمبر کو سماعت کرے گی۔

 ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔ درخواست کے مطابق گزشتہ ماہ 7ارب 71کروڑ یونٹ بجلی  پیدا ہوئی جس کی لاگت 55ارب 76کروڑ روپے اور اوسط پیداواری لاگت 7روپے 28پیسے فی یونٹ رہی۔ ذرائع کے مطابق درخواست کی من و عن منظوری سے صارفین کو 4ارب 88کروڑ روپے ریلیف ملے گا۔ مسلسل پانچویں بار ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان ہے ۔ اکتوبر میں 1روپیہ 14پیسے فی یونٹ کمی کا ریلیف رواں ماہ صارفین کے بلوں میں دیا جا رہا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں