تمام جماعتیں ملکر ملک کو بحران سے نکالیں :خالد مقبول

تمام جماعتیں ملکر ملک کو بحران سے نکالیں :خالد مقبول

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)26 ویں آئینی ترمیم میں مولانا فضل الرحمان کی تجاویز کو شامل کیا گیا تھا،دینی مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے مختلف تجاویز زیر غور تھیں۔ پندرہ وفاق المدارس میں دس نے ہمارے ساتھ رجوع کیا۔

تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر ملک کو بحران سے نکلالنے کا فیصلہ کرنا ہوگا۔ان خیالات کااظہار وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے پنجاب ایجوکیشن اینڈوومنٹ فنڈ کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چھبیس ویں آئینی ترمیم میں فضل الرحمان کی تجاویز کو شامل کیا گیا تھا۔دینی مدارس میں تعلیمات کیلئے مختلف پالیسیوں پر عملدرآمد کیا جارہا ہے ۔15 وفاق المدارس نے ہم سے رجوع کیا تھا۔فضل الرحمان کے بیانیہ پر اتفاق کیا گیا ہے ۔پی ٹی آئی کا مستقبل خود انکی جماعت نے طے کرنا ہے ۔تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر ملکی بحران سے نکلنے کا فیصلہ کرنا ہوگا،ایسی حکومت کی ضرورت ہے جس سے عوام مستفید ہوسکیں۔ حکومت پاکستان تعلیم اور روزگار کے درمیان خلیج کو کم کرنے کے لیے پرعزم ہے ۔ جلد سکولوں میں مڈل اور میٹرک میں ٹیک کا آغاز کیا جائے گا، پاکستان کی اٹھارہ کروڑ آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے ،حکومت ،تاجر اور متعلقہ ادارے کومل کر جدید سکلز کی طرف ہم آہنگ کرنا ہو گا۔تقریب میں اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔تقریب کے اختتام پر مہمانوں اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا میں یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔طلبا کے بنائے ہوئے فنی تعلیم کے فن پاروں کے سٹالز کا دودہ کیا اور ان کو خوب سراہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں