ہائیکورٹ،ماتحت عدلیہ کے 22ججز آئندہ سال ریٹائرہوجائینگے

 ہائیکورٹ،ماتحت عدلیہ کے 22ججز آئندہ سال ریٹائرہوجائینگے

لاہور(کورٹ رپورٹر )لاہورہائیکورٹ اور پنجاب کی ماتحت عدلیہ کے 22ججز 2025 میں ریٹائرہوجائینگے ،جسٹس انوارالحق پنوں27مارچ اورجسٹس علی باقرنجفی 14ستمبرکوریٹائرہونگے۔

لاہورہائیکورٹ 25جبکہ پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں 700سے زائد ججز کی اسامیاں خالی ہیں،2025میں22 ججز کی ریٹائرمنٹ کے بعد ججز کی خالی اسامیوں میں مزید اضافہ ہوجائے گا ۔ اینٹی کرپشن کورٹ فیصل آباد تعینات ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج زاہدغزنوی 2جنوری،جوڈیشل اینڈ کیس مینجمنٹ لاہور ہائیکورٹ تعینات ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تنویر اکبر 3 جنوری، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی عبدالرزاق 13 فروری ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودھا طارق محمود ضرغام 2 مارچ ،پنجاب سروس ٹربیونل میں تعینات دو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالرشید عابد اور غلام عباس بالترتیب 27 مارچ اور 30 اپریل کو ریٹائر ہوجائینگے ۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال عرفان سعید 4 مئی، بینکنگ کورٹ ملتان تعینات ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غفار مہتاب 15 جون،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خانیوال انجم رضا سید 10 اگست، بینکنگ کورٹ بہاولپور تعینات ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ابراہیم اصغر 18 اگست،انسدادِ دہشتگردی کورٹ فیصل آباد تعینات ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جاوید اقبال شیخ یکم ستمبر،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفرگڑھ قمر الزمان 20 ستمبر،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ٹوبہ ٹیک سنگھ اسد علی 15 اکتوبر،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہد اسلام 3 نومبر ،پنجاب لیبر کورٹ فیروز والا شیخو پورہ تعینات ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نواز مارتھ 7 نومبر ، بینکنگ کورٹ نمبر ون لاہور تعینات ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کلیم خان 13 نومبر ،بینکنگ کورٹ نمبر دو لاہور تعینات ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملک شبیر 23 نومبر، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصورطارق جاوید 28 نومبر،سپیشل کورٹ سینٹرل ون لاہور تعینات ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تنویر شیخ 26 دسمبر اورڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوید اقبال جو اسوقت رحیم یار خان میں او ایس ڈی ہیں31 دسمبر 2025 کو ریٹائر ہونگے ۔ لاہور ہائیکورٹ کے 2اورضلعی عدالتوں کے 20 سیشن ججزآئندہ سال ریٹائرہوجائینگے ۔ہائیکورٹ کے ججز62سال اورڈسٹرکٹ اینڈسیشن ججز60سال کی عمر پوری ہونے پر ریٹائر ہونگے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں