جوہر ٹاؤن: 32سالہ شخص نے پھندا لیکر زندگی ختم کرلی
لاہور( این این آئی)جوہر ٹاؤن کے علاقہ میں نوجوان نے خودکشی کرلی ۔پولیس کے مطابق تھانہ نواب ٹاؤن کے علاقے جوہر ٹاؤن جے بلاک میں 32 سالہ شہروز بٹ نے گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کیا۔
اطلاع پر پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہدا کٹھے کر کے لاش مردہ خانے منتقل کردی ۔ اہلخانہ کے بیان کی روشنی میں تحقیقات جاری ہیں ،خودکشی کی وجہ سامنے نہ آسکی۔ہیئر گاؤں میں17 سالہ جمشید اسلام نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لیں جسے تشویشناک حالت میں جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، اقدام خودکشی کی وجہ سامنے نہ آسکی ۔