معلومات کیلئے مقامی زبانوں پر انحصار کیا جائے، مشاہد

 معلومات کیلئے مقامی زبانوں  پر انحصار کیا جائے، مشاہد

اسلام آباد (این این آئی)سابق وفاقی وزیر مشاہد حسین سید نے کہا کہ پاکستان میں غلط معلومات کے پھیلاؤ میں بین الاقوامی پروپیگنڈا بھی کردار ادا کر رہا ہے۔

 اسلام آباد انسٹی ٹیوٹ آف کانفلیکٹ ریزولوشن کے زیرِ اہتمام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مشاہد نے کہا کہ ملک میں معلومات کے حصول کے لیے مقامی زبانوں پر انحصار کرنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ غلط معلومات کا پھیلاؤہی معاشرے میں خرابی کا باعث بنتا ہے ۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ اسلام آباد میں سیاسی جنگ بیانیے کی جنگ ہے ۔اْنہوں نے کہا کہ ڈی چوک پر ہلاکتوں سے متعلق پی ٹی آئی کلیئر اعداد و شمار کے ساتھ سامنے نہیں آ سکی، حقائق کی بنیاد پر کیس لڑنا چاہیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں