اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں محسن نقوی اور علی امین کا دوستانہ رویہ

اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں محسن نقوی اور علی امین کا دوستانہ رویہ

پشاور(آئی این پی)پشاور میں گزشتہ دنوں ہونے والے اپیکس کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ اپیکس کمیٹی اجلاس میں وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورکا رویہ دوستانہ رہا۔

ذرائع کا  بتانا ہے کہ محسن نقوی نے اجلاس میں کہا کہ قانون نافذ کرنیوالے ادارے آپریشن والے علاقوں میں بھی عوام پر تشدد نہیں کرتے ، اس پر علی امین نے کہا کہ ایسے اہلکاروں کو ڈی چوک میں بھی تعینات کیا جاتا، وزیراعلیٰ کے جواب پر محسن نقوی مسکرائے ۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی نے اجلاس میں کہا کہ دہشتگردی سمیت صوبے کو مختلف مسائل کا سامنا ہے ، اس پر وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیراعظم سے وفاقی اپیکس کمیٹی کا اجلاس پشاورمیں بلانیکی درخواست کروں گا تاکہ تمام مسائل پر وفاقی کمیٹی کے اجلاس میں بات ہوسکے ۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی نے محسن نقوی سے شکوہ کیا کہ بعض پنجاب اور وفاقی وزرا مسئلے پر غیر سنجیدہ بیانات دے رہے ہیں، صوبائی حکومت پہلے دن سے مسئلہ حل کرنے میں سنجیدہ ہے ، اس پر وزیر داخلہ نے یقین دہانی کرائی کہ وزرا ئے کرام آئندہ ایسے بیانات نہیں دیں گے ، مسئلے کے پائیدار حل کے لیے صوبائی حکومت کو سپورٹ کرینگے اور دونوں حکومتیں مل کر کام کریں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں