سینئر صحافی ارشد زبیری کا طویل علالت کے بعد انتقال ، آج نماز جنازہ ہو گی

سینئر صحافی ارشد زبیری کا طویل علالت  کے بعد انتقال ، آج نماز جنازہ ہو گی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی ارشد زبیری طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

 معروف صحافی اور اکنامک جنرلزم کے پائینیر ارشد زبیری 72 سال کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئے ، ارشد زبیری کے اہل خانہ نے اتوار کو تصدیق کی، ان کے پسماندگان میں ان کی اہلیہ اور 3 بچے ہیں۔ارشد زبیری کی نماز جنازہ آج دوپہر ڈیڑھ بجے مسجد نورالسلام زمزمہ  پارک ڈیفنس میں ادا کی جائے گی۔ارشد زبیری بزنس ریکارڈر گروپ کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو تھے اور اکنامک جنرلزم میں ارشد زبیری کا نمایاں کردار رہا۔وزیر اعلی ٰ پنجاب مریم نواز نے ان کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...