چینی خاتون سے نامناسب رویہ ،دوافسروں کی انکریمنٹ بند
اسلام آباد(نیوز رپورٹر) وزیراعظم شہباز شریف کے نوٹس پر سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سرکاری دورے کے دوران چینی خاتون سے نامناسب رویہ اختیار کرنے والے دو افسران کو معمولی سزا دینے کی منظوری دی ہے ۔
چین کی حکومت نے باضابط طور پر وزیراعظم اور وزارت خارجہ کو پاکستانی افسران کے نامناسب رویہ پر شکایت بھجوائی تھی ۔ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دونوں افسران کی سالانہ ایک انکریمنٹ بند کرنیکی سزا دی ہے ۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹوسروس گروپ اور آفس مینجمنٹ سروس کے دو افسر چند ماہ ماہ قبل سرکاری دورے پر چین گئے تھے ۔مذکورہ افسران نے دورے کے دوران چینی سرکاری افسر سے نامناسب رویہ اختیار کیاجس پر مذکورہ خاتون نے حکام بالا کومعاملہ کی رپورٹ دی تھی ۔وزیراعظم نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو محکمانہ کارروائی کی ہدایت دی تھی جس پر مذکورہ افسران کوشوکاز نوٹس جاری کر کے جواب طلبی بھی کی گئی تھی، اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ایڈیشنل سیکرٹری وترجمان ڈاکٹر نواز احمد نے دنیا کے رابطہ کرنے پر مذکورہ افسران کے خلاف کارر وائی کی تصدیق کی ہے ۔