50کلو کاچینی تھیلا 300روپے مہنگا
لاہور(این این آئی)50کلوگرام چینی کا تھیلا 300 روپے تک مہنگا ہوگیا ۔
چینی کی قیمت میں 6 روپے فی کلو اضافہ ہونے سے 50 کلوگرام چینی کے تھیلے کی قیمت 6750 روپے تک پہنچ گئی ۔ہول سیل مارکیٹ میں دکانداروں کو چینی 135 روپے کلو کے حساب سے مل رہی ہے ۔چینی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مارکیٹ اور شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔