مشاورت مکمل، وفاقی حکومت کا کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

مشاورت مکمل، وفاقی حکومت  کا کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی)وفاقی حکومت نے کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ میں آئندہ ہفتے توسیع کی جائے گی۔۔۔

 حنیف عباسی، طارق فضل چودھری اور پیر عمران شاہ کو کابینہ میں شامل کئے جانے کا امکان ہے ،توقیر شاہ، شیخ آفتاب، سعد وسیم، طلال چودھری اور سردار یوسف کے نام بھی زیر غورہیں ، نئے وزرا 9 یا 10 جنوری کو حلف اٹھائیں گے ۔واضح رہے کہ وفاقی کابینہ میں توسیع کے اگلے مرحلے کے لئے وزیر اعظم شہباز شریف نے پارٹی کے سینئر رہنمائوں سے مشاورت مکمل کر لی ہے ۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے وزیر اعظم کی دعوت کے باوجود کابینہ میں شامل ہونے سے دوبارہ انکار کر دیا ہے ۔وزیر اعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے گزشتہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں عندیہ دیا تھا کہ کابینہ میں کچھ نئے چہرے شامل کئے جائیں گے اور کچھ محکموں میں رد و بدل کیا جا سکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں