وزیراعظم کی تقریب میں نہ بلانے پر ٹمبر مرچنٹ گروپ ناراض اوو،اوو کرکے احتجاج کیا

وزیراعظم کی تقریب میں نہ بلانے  پر ٹمبر مرچنٹ گروپ ناراض  اوو،اوو کرکے احتجاج کیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے نہ بلانے پر تاجر رہنما ناراض ہوگئے اور اوو، اوو کرکے احتجاج ریکارڈ کروایا، شہباز شریف کی کراچی آمد پر چھوٹے تاجروں نے مسائل کے انبار لگادئیے اور ملاقات کے لیے نہ بلانے پر شرجیل گوپلانی ناراض ہوگئے اور اوو، اوو کرکے احتجاج ریکارڈ کروایا۔

صدر ٹمبر مرچنٹ گروپ شرجیل گوپلانی نے کہا وزیراعظم یا کوئی بڑی شخصیت آئے تو چھوٹے تاجروں کو نظر انداز کیا جاتا ہے انہیں چھوٹے تاجروں سے بھی ملاقات کرنی چاہیے تھی۔ وزیراعظم ان اشرافیہ سے ملتے ہیں جو ملک کی معیشت کو کھا رہے ہیں، شہباز شریف نے 10 اور 11 ارب کا اعلان کیا مگر شہر کو کچھ نہ ملا، اوو، اوو، کرکے احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں۔ شہر میں بے شمار مسائل ہیں، پانی، بجلی، گیس انفرا سٹرکچر، سیوریج اور لا اینڈ آرڈر شہر کے اہم مسائل ہیں، وزیراعظم چھوٹے تاجروں سے ملیں گے تو حقائق سامنے رکھیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں