سیکرٹری سپریم کورٹ بار نے 26 ویں آئینی ترمیم عدالت عظمیٰ میں چیلنج کر دی
اسلام آباد (دنیا نیوز)سیکرٹری سپریم کورٹ بار سلمان منصور نے 26 ویں آئینی ترمیم چیلنج کر دی،
سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی درخواست میں 26 ویں آئینی ترمیم ،ججز تعداد میں اضافہ اور پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون میں ترمیم کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے ،سیکرٹری سپریم کورٹ بار کا کہنا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے لیے اپنایا گیا طریقہ کار کسی صورت جمہوری نہیں تھا۔