5لاکھ سے زائد ملازمین کی پنشن 3سال کیلئے منجمد
اسلام آباد (نیوز رپورٹر ) وفاقی حکومت نے پانچ لاکھ سے زیادہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن کو فوری طور پر تین سال کے لیے موجودہ سطح پر منجمد کر دیا ، پنشن میں اضافہ اب ایڈہاک ریلیف کے طور پر پنشن کے ساتھ لگے گا۔
بجٹ میں پنشن میں ہونے والے اضافے پنشن میں ضم نہیں ہو گا اور پنشن نہیں بڑھے گی، پنشن میں اضافہ کا فیصلہ ہر تین سال بعد پنشن کمیشن کی سفارشات پر کیا جائے گا ، وفاقی حکومت نے پنشن اصلاحات کے تحت پنشنرز کی موجودہ پنشن کو بیس لائن قرار دے کر تین سال کے لئے منجمد کر دیا ہے ، وزارت خزانہ کے احکامات کے مطابق پنشنرز کی موجودہ پنشن کو بیس لائن قرار دیا گیا ہے ،پنشن کمیشن ہر تین سال بعد پنشن بیس لائن میں اضافہ کی سفارشات دے گا، پنشن کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں بیس لائن میں اضافہ کیا جائے گا۔ وزارت خزانہ کے مطابق پنشن میں سالانہ اضافہ موجودہ بیس لائن پنشن کے ساتھ الگ ایڈہاک ریلیف کے ساتھ لگے گا، پنشن بیس لائن میں اضافہ نہیں ہو گا، پنشن بیس لائن میں اضافہ تین سال بعد پنشن کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں کیا جائے گا، وزارت خزانہ نے پنشنرز کی موجودہ پنشن کو بیس لائن قرار دینے کا اطلاق فوری طور پر کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ۔