لاہور ہائیکورٹ کا ملتان شہر کو گرین سٹی بنانے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کا ملتان شہر کو گرین سٹی بنانے کا حکم

لاہور (محمداشفاق سے )لاہور ہائیکورٹ نے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے ملتان کو گرین سٹی بنانے کا حکم دیدیا ۔جسٹس جواد حسن نے قرار دیا کہ ملتان شہر کی ہریالی میں اضافے کیلئے جامع فریم ورک تشکیل دیا جائے۔

عدالت نے فیصلہ میں حکومت پنجاب اور سرکاری افسروں کی ماحولیات کے حوالے سے کی گئی کاوشوں کو سراہا ۔جسٹس جواد حسن نے ماحولیاتی آلودگی کیس میں 15 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ۔فیصلے میں کہاگیاہے کہ ملتان کو گرین سٹی بنانے کیلئے متعلقہ محکموں میں ترجمان مقرر کئے جائیں اور سٹیک ہولڈرز سے تجاویز لی جائیں، متعلقہ حکام ہر ماہ ماہانہ کارکردگی رپورٹس عدالت میں جمع کروائیں۔جسٹس جواد حسن نے فیصلے میں لکھا کہ بگڑتی ماحولیاتی صورتحال اور ائیر کوالٹی کے حل کیلئے طویل مدتی پالیسی لانا ہوگی ، عدالت نے کیس کو ہر ماہ کی پہلی منگل کو سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی جس میں رپورٹ پیش کی جائے گی ۔پی ایچ اے نے 2024میں ملتان میں 14 ہزار 825 ،ڈی جی خان میں 28 ہزار 471 اوربہاولپورمیں 27 ہزار 100 درخت لگائے ۔ایم ڈی اے نے نجی ہاؤسنگ سکیمز میں 10 ہزار 560 درخت لگائے ،کوہ سلیمان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے 81 ہزار 906 درخت اور 2 ہزار جھاڑیاں لگائیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں