عمران خان اپنے کیسز عالمی سطح پر لے جائینگے :علیمہ خان

عمران خان اپنے کیسز عالمی سطح  پر لے جائینگے :علیمہ خان

راولپنڈی (خبر نگار سے )بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ پی ٹی آئی 8فروری سے کسی کے قبضے میں نہیں ،بانی پی ٹی آئی اسے جیل سے چلا رہے ہیں ۔

رانا ثنا اللہ کہہ رہے ہیں کہ علیمہ خان پی ٹی آئی پر قبضہ کرنے لگی ہے یہ اور اسٹیبلشمنٹ تو ایک پیج پر ہیں ،رانا ثنا اللہ کو بتائیں کہ پی ٹی آئی سونا نہیں ہیرا ہے ۔ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس جب ہائی کورٹ میں جائے گا تو دنیا کو پتہ چلے گا یہ کتنا بڑا مذاق ہے ۔عمران خان نے کہا کہ ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں بچا، ہم اپنے کیسز عالمی سطح پر لے جائیں گے ۔ اڈیالہ جیل میں سماعت کے بعد میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی باقی کیسز میں جیل کے اندر نہیں رہ سکے اس میں کیسے جیل میں رہیں گے ۔بانی کہتے کہتے تھک گئے کہ میں عدالت کے ذریعے اپنے کیسز کا سامنا کر کے باہر نکلوں گا ۔قوم نے بانی پی ٹی آئی کا ساتھ دیا اور انہوں نے ڈیڑھ سال جیل میں بیٹھ کر ان مقدمات کا سامنا کیا ،بانی پی ٹی آئی ڈیل کے تحت نہیں سرخرو ہو کر جیل سے نکلیں گے ،ہم جلد پانی پی ٹی آئی کو جیل سے باہر نکالیں گے ،رانا ثنا اللہ کو کیوں فکر ہو رہی ہے ۔یہ سمجھتے ہیں ہم بہنیں سیاست میں آ چکی ہیں،میں ایک بار پھر واضح کر دوں کہ ہم سیاست میں نہیں ہیں، ہم بانی پی ٹی آئی کی رہائی تک آپ کے سامنے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...