قصور:مختلف مقامات پرفائرنگ واقعات میں2افرادقتل

قصور:مختلف مقامات پرفائرنگ واقعات میں2افرادقتل

قصور(خبرنگار)شہر کے گردونواح میں فائرنگ کے 2 مختلف واقعات میں 2افرادکوقتل کردیاگیا، تھانہ سٹی پتوکی میں پرانی منڈی کے رہائشی بابر علی نے مقدمہ در ج کروایا ہے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

کہ میں اپنے ماموں محمد سلیم وغیرہ کے ساتھ مزمل بازار سے دوائی لیکر گھر کو جارہاتھا کہ راستے میں 2گروپوں کے ملزم اپنے اپنے دستی ہتھیاروں سے فائرنگ کر رہے تھے ، جس میں سے ایک فائرمیرے  ماموں کو لگا اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا، تھانہ گنڈا سنگھ والاکی حدود کے نواحی گاؤں بیٹو میں مخالفین کی فائرنگ سے دکاندار فاروق اشرف جان کی بازی ہارگیا،مقتول اپنی پٹرول شاپ پر اپنے کام میں مصروف تھاکہ نامعلوم وجوہات پر اسے فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، ملزم موقع سے فرار ہوگئے ،پولیس الگ الگ دونوں مقدمات درج کرکے مصروف تفتیش ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں