گاڑی کی ٹکر،موٹرسائیکل سوارطالبہ جاں بحق

کاہنہ (نمائندہ دنیا)رائیونڈ اڈا پلاٹ کے قریب دھند کی وجہ سے موٹر سائیکل سوار طالبہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہوگئی
آرائیاں گاؤں کی رہائشی 18 سالہ طالبہ اقرا اپنی موٹر سائیکل پر کالج جارہی تھی کہ حادثہ پیش آگیا، جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی ، اطلاع ملتے ہی اڈا پلاٹ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو ورثا کے حوالے کر کے گاڑی کی تلاش شروع کر دی۔