نوازشریف اور شہبازشریف کو دھمکیاں ،پی ٹی آئی سپورٹر گلفام لند ن میں گرفتار

نوازشریف اور شہبازشریف  کو دھمکیاں ،پی ٹی آئی سپورٹر  گلفام لند ن میں گرفتار

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)لندن میں سکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے نوازشریف اور شہباز شریف کو قتل کی دھمکیاں دینے کے الزام میں پاکستان تحریک انصاف کے سپورٹر گلفام حسین کیانی کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے گلفام کیانی کو اُس وقت گرفتار کیا جب وہ ایون فیلڈکے گیٹ پر لاتیں مار رہاتھا۔ گلفام نے ٹک ٹاک پرشریف برادران کو قتل کرنے اور ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کو تباہ کرنے کی دھمکی دی تھی ،اس نے ایون فیلڈ کے دروازوں پر پتھر پھینکنے کی ویڈیوزبھی سوشل میڈیا پر اپلوڈ کیں۔سکاٹ لینڈ یارڈ نے 4 دن قبل گلفام حسین کے وارنٹ جاری کئے تھے ۔مسلم لیگ ن برطانیہ کے رہنما خرم بٹ نے گلفام حسین کی ویڈیوز برطانوی پولیس کو دی تھیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں