وزیراعظم نے نئے سفیروں کی تعیناتی کی منظوری دیدی

وزیراعظم نے نئے سفیروں کی تعیناتی کی منظوری دیدی

اسلام آباد (دنیا نیوز ،مانیٹرنگ ڈیسک)دفتر خارجہ نے مختلف ممالک میں تعینات سفرا کے تبادلے کردیئے جب کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کئی ممالک میں پاکستان کے نئے سفیروں کی تعیناتی کی بھی منظوری دے دی۔

عاصمہ ربانی فلپائن میں پاکستان کی نئی سفیر ہونگی، رحیم حیات قریشی برسلز میں پاکستان کے نئے سفیر اور سفیر برائے یورپی یونین ہونگے ۔ عبدالحمید بھٹہ جاپان، نجیب درانی گھانا میں سفیر ہوں گے ، زاہد حفیظ آسٹریلیا کے بجائے اب انڈونیشیا میں پاکستان کے نئے سفیر ہونگے ۔ معظم شاہ جنوبی کوریا، ملک فاروق سائوتھ افریقہ میں پاکستان کے نئے سفیر ہونگے ۔شہباز کھوکھر بیروت، عادل گیلانی مراکش میں پاکستان کے نئے سفیر ہونگے ، طارق کریم اور اقصیٰ نواز کو بھی افریقی ممالک میں پاکستان کے سفرا کے طور پر تعینات کیا گیا ہے ۔سید حیدر شاہ نیدرلینڈ میں پاکستان کے نئے سفیر ہونگے ، عامر شوکت مصر جبکہ مرغوب سلیم بٹ سوئٹز رلینڈ میں پاکستان کے نئے سفیر ہونگے ۔ زمان مہدی شکاگو، واجد ہاشمی ملبورن، امتیاز گوندل مانچسٹر میں پاکستان کے نئے قونصل جنرل ہونگے ، شہریار اکبر چیک ریپبلک میں پاکستان کے نئے سفیر ہونگے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں