چینی کی قیمت بڑھانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کرینگے ، رانا تنویر

اسلام آباد (نامہ نگار ) وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ و صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہاکہ چینی کی مصنوعی قلت اور مہنگائی کے خاتمے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے ، قیمتیں روکنے کیلئے اقدامات کرینگے ۔۔۔
چینی کی قیمتوں میں بلاجواز اضافے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ شوگر ایڈوائزری بورڈکے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ چینی کی قیمتوں اور دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی مشترکہ پالیسی مرتب کی جائے گی اور تمام سٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لیا جائے گا۔