سعودی عرب سے رابطے پراڑھائی سو عمرہ زائرین روانہ

لاہور (نیوز رپورٹر )دنیا نیوز کی خبر پر ایکشن، سعودی عرب سے رابطے پر لاہور ایئرپورٹ پر روکے گئے اڑھائی سو عمرہ زائرین عمرہ کیلئے روانہ ہو گئے۔
سعودی پالیسی کے باعث عمرہ کیلئے جانے والے افراد کو جانے سے چار ہفتے قبل پولیو ویکسین لگانا ضروری قرار دی گئی تھی ۔عمرہ پر جانے والے افراد کے پاس پولیو سرٹیفکیٹ ایک روز قبل یا ایک ہفتہ قبل تک کا تھا جس پر لاہور ایئر پورٹ سے ایئر لائنز نے عمرہ زائرین کو لیجانے سے انکار کردیا ۔دنیا نیوز کی خبر کے بعد پاکستانی اعلیٰ حکام نے سعودی حکام سے رابطہ کیا سعودی عرب کی جانب سے چار ماہ قبل پولیو سرٹیفکیٹ کی پالیسی میں نرمی کر دی گئی۔ عمرہ پر جانے کیلئے اب پولیو سرٹیفکیٹ ہونا لازمی ہوگا چاہے وہ ایک روز قبل کا ہی ہو ۔پالیسی میں نرمی پر تمام رکے ہوئے عمرہ زائرین سعودی عرب روانہ ہو گئے ۔ ایک ماہ سے زائد سعودی عرب رہنے کیلئے روانگی سے قبل ، چار ہفتے پرانا پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ ہونا لازمی ہوگا ۔تیس روز تک کیلئے جانے والے عمرہ زائرین کے پاس ایک روز قبل تک کا پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ ہونا لازمی ہوگا۔