آئی ایم ایف تکنیکی مشن کو واپس بھیجا جائے ، رضا ربانی

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر )سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے وفاقی حکومت سے آئی ایم ایف تکنیکی مشن کے ویزے منسوخ کرکے اسے واپس بھیجنے کا مطالبہ کر دیا۔
اپنے بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ کوئی خود مختار ملک غیر ملکی کو اپنے عدالتی نظام کا معائنہ کرنے کی اجازت نہیں دے سکتا۔سابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ وزیر خزانہ اورنگ زیب کو ایسی شرائط پر دستخط کرنے پر مستعفی ہو جانا چاہیے ، واضح ہو چکا ہے آئی ایم ایف معاہدہ پارلیمنٹ اور عوام سے کیوں چھپایا گیا تھا۔