مودی نے فرانس جاتے ہوئے پاکستانی فضائی حدود استعمال کی، خیرسگالی کا پیغام نہ دیا

مودی نے فرانس جاتے  ہوئے پاکستانی فضائی حدود  استعمال کی، خیرسگالی کا پیغام نہ دیا

لاہور(نیوز رپورٹر)بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے ایک مرتبہ پھر پاکستانی فضائی حدود استعمال کی ہے تاہم وہ سفارتی اخلاقیات بھول گئے اورخیرسگالی کا کوئی پیغام نہیں دیا۔

ذرائع کے مطابق بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی پاکستانی فضائی حدود میں سفر کرتے ہوئے 3 روزہ دورے پر پیرس گئے ہیں،نئی دہلی سے پرواز کے بعد ان کا خصوصی طیارہ اوکاڑہ سے پاکستان میں داخل ہوا جو 40 منٹ تک پاکستانی فضائی حدود میں رہا۔ بھارتی وزیراعظم کا خصوصی طیارہ لاہور کی فضائی حدود سے بھی گزرا ، طیارے نے حافظ آباد، سرگودھا، تلہ گنگ او ر کوہاٹ پر 34 ہزار فٹ کی بلندی پر سفر کیا اور بھارتی ایئرفورس کا بوئنگ 777 طیارہ لنڈی کوتل سے افغان فضائی حدود میں داخل ہوا۔ واضح رہے کہ افغانستان کی فضائی حدود بند ہے تاہم بھارتی وزیر اعظم کو خصوصی اجازت دی جاتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں