بحر ہند کو مواقع ، مشترکہ پیشرفت کا مرکز ہونا چاہیے ،احسن اقبال

بحر ہند کو مواقع ، مشترکہ پیشرفت  کا مرکز ہونا چاہیے ،احسن اقبال

لاہور،کراچی (اپنے سٹاف رپورٹر سے،سٹاف رپورٹر،آئی این پی)وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان ایک بار پھر اڑان بھرنے کو تیار ہے، ملکی ترقی کیلئے پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے۔

نیشنل سکول آف پبلک پالیسی لاہور میں سالانہ تقریب سے خطاب میں انکا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہبازشریف کے بہترین فیصلوں سے مہنگائی 38 سے 4فیصد پراورپالیسی ریٹ 12فیصد پر آگیا ، سٹاک مارکیٹ نئے ریکارڈ قائم کررہی ہے ، استحکام کیلئے ہمیں اطوار بدلنا ہونگے ۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں پنجاب بھر سے ایم بی بی ایس کے طلبہ کے اعزاز میں وائٹ کوٹ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور طلبہ سے خدمت انسانیت کا حلف لیا اورخطاب میں آپ لوگ نا صرف علاج کریں بلکہ انسانی ہمدردی کو بھی اپنائیں۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کراچی میں امن ڈائیلاگ 2025 کے اختتامی سیشن سے خطاب میں کہا بحر ہند کو کشیدگی اور تنازعات کا مرکز نہیں ہونا چاہیے بلکہ اسے مواقع اور مشترکہ پیشرفت کا مرکز ہونا چاہیے ۔ انہوں نے شراکت داری کی تعمیر کا ایونٹ کرانے پر نیول چیف نوید اشرف، پاکستان نیوی، NIMA اور تمام سٹیک ہولڈرز کو مبارکباد دی اور کہا پاکستان تصادم پر تعاون اور کشیدگی پر تجارت کو ترجیح دیتا ہے ۔ امن ڈائیلاگ باہمی اعتماد اور مشترکہ خوشحالی کی مثال ہے ۔ایڈمرل نوید اشرف نے خطاب میں کہا میری ٹائم سکیورٹی کیلئے دوطرفہ تعاون کو فروغ دینا ہوگا۔ امن ڈائیلاگ مفید ثابت ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں