مریم نواز کی خاتون اول ترکیہ سے ملاقات ،ستھرا پنجاب پروگرام میں مدد کرنے پر شکر یہ ،وزیراعلیٰ

مریم نواز کی خاتون اول ترکیہ سے ملاقات ،ستھرا پنجاب پروگرام میں مدد کرنے پر شکر یہ ،وزیراعلیٰ

لاہور(سٹاف رپورٹر،دنیانیوز ،)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اسلام آباد میں ترکیہ کی خاتون اول ایمنہ اردوان سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے خاتون اول کا پرتپاک استقبال کیا۔

وزیراعلیٰ نے خاتون اول ترکیہ کے ہمراہ مختلف سٹالز کا معائنہ اور سٹالز میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ مریم نوازشریف نے پاکستان ترکیہ پارٹنر شپ برائے سسٹین ایبلٹی کے تحت سرکلر اکانومی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سُتھرا پنجاب پروگرام انتہائی اہم اور انقلابی پراجیکٹ ہے ۔ستھرا پنجاب محض ایک پالیسی نہیں بلکہ ایک عزم، ایک ویژن ہے جو پنجاب کے مستقبل کو سنوارنے کے لئے ترتیب دیا گیاہے ۔ سُتھرا پنجاب کے تحت ایک نئی انڈسٹری بن رہی جس سے ایک لاکھ سے زائد ملازمتوں کے مواقع پیدا ہونگے ۔ لاہور میں ہم نے دنیا کا سب سے بڑا ڈور ٹو ڈور ویسٹ کلیکشن میکانزم متعارف کرایا ہے ۔ہم صرف کچرا جمع نہیں کر رہے ، بلکہ سمارٹ ویسٹ مینجمنٹ متعارف کروا رہے ہیں۔ ترکیہ کے ویسٹ مینجمنٹ ماڈل نے ہمیں اس ستھرا پنجاب پروگرام کی تشکیل میں بے حد مدد فراہم کی۔ امینہ اردوان کی شکر گزار ہوں، جنہوں نے صفائی کے لئے ہمیں بین الاقوامی بہترین طریقہ کار سے روشناس کرایا۔تمام بین الاقوامی شراکت داروں، ماہرین اور سرمایہ کاروں کا پنجاب میں خیر مقدم کرتی ہوں۔ دریں اثنا پنجاب میں بے گھر افراد کو مفت پلاٹ دینے کے فیصلے پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا گیا۔پہلے مرحلے میں 22 اضلاع میں 33 سکیموں میں 1892 پلاٹ دیئے جائیں گے ، مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ہر شہری کے پاس اپنا گھر میرا خواب ہے ،مفت پلاٹ کسی پر احسان نہیں ہوگا بلکہ اپنا فرض ادا کر رہے ہیں۔علاوہ ازیں وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ ریڈیو پاکستان لوگوں تک معلومات، تفریح اور تعلیم کی فراہمی میں اہم کردار ادا کررہا ہے ،ریڈیودنیا بھر میں تا حال اجتماعی ذریعہ خبر رسانی کا طاقتور ترین ذریعہ ہے ۔جمعرات کے روزریڈیو کے عالمی دن پر جاری اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہریڈیو ابلاغیات کی دنیا میں اختراع کا آغاز ہیاوردنیا بھر میں تا حال اجتماعی ذریعہ خبر رسانی کا طاقتور ترین ذریعہ ہ

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں