مذاکرات کامیاب،نابینا افراد کادھرناختم، احتجاج موخر

 مذاکرات کامیاب،نابینا افراد کادھرناختم، احتجاج موخر

لاہور (سپیشل رپورٹر)پنجاب حکومت اور نابینا افراد میں مذاکرات کامیاب، نابینا افراد نے لاہور پریس کلب کے باہر4دن سے جاری دھرنا ختم اور عید الفطر تک احتجاج موخر کردیا ۔صدرلاہور پریس کلب ارشد انصاری نے مذاکرات کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ۔

 لاہور پریس کلب میں مذاکرات میں ڈی جی سوشل ویلفیئر ، صدر بلائنڈ ایسوسی ایشن نبیل ستی، جنرل سیکرٹری فیاض، صدر پر یس کلب ارشد انصاری،جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ، گورننگ باڈی ممبران الفت مغل ، رانا شہزاد، سرمد فرخ خواجہ، صدر پنجاب اسمبلی پریس گیلری کمیٹی خواجہ نصیر،سینئر صحافی رئیس انصاری ، جنرل سیکرٹری پی یو جے قمرالزمان بھٹی،صدر ایسوسی ایشن آف فوٹو جرنلسٹ لاہور پرویز الطاف شریک تھے ۔ نابینا افراد نے 5 مطالبات پیش کئے ۔ ڈی جی سوشل ویلفیئر نے مسائل حل کیلئے قائم اعلیٰ اختیاراتی حکومتی کمیٹی کا نوٹیفکیشن دکھایا اور کہا فارغ کیے گئے نابینا افراد کو ماہ رمضان سے پہلے معقول معاوضہ دیا جائے گا اورمسائل حل کیلئے سنجیدہ کوششیں کی جائینگی ۔ ارشد انصاری نے یقین  دلایا لاہور پریس کلب اور صحافی برادری نابینا افراد کیساتھ کھڑی ہے ،حکومت کو مسائل حل کیلئے کچھ وقت دیا جائے ۔ نابینا افراد نے کہا انہیں آپ پر اعتماد ہے اورمذاکرات میں پیشرفت اور ساتھ دینے پر لاہور پریس کلب کا شکریہ ادا کیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں