چیف جسٹس سپریم کورٹ کے بینچ کی کازلسٹ منسوخ

چیف جسٹس سپریم کورٹ  کے بینچ کی کازلسٹ منسوخ

اسلام آباد (آن لائن)چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے بینچ کی کازلسٹ منسوخ کردی گئی۔چیف جسٹس یحیی آفریدی چیمبرورک کریں گے ۔

 چیف جسٹس یحیی آفریدی اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل بینچ کے سامنے 40 مقدمات سماعت کیلئے مقرر تھے ۔ جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں بینچ ٹو نے بینچ ون میں کیسز کی سماعت کی۔دوسری طرف سپریم کورٹ میں نئے ججز کی تقریب حلف برداری کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے اور نئے ججز کی تقریب حلف برداری آج جمعہ کو ہوگی۔واضح ہے کہ چھ مستقل اور ایک عارضی جج کی تقریب حلف برداری جمعرات کو ہونا تھی لیکن رات تاخیر سے ججز کی تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے سبب حلف برداری تقریب نہیں ہو سکی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں