لاہور ہائیکورٹ میں مزید 4خالی اسامیاں پر کرنے کا فیصلہ

لاہور ہائیکورٹ میں مزید 4خالی اسامیاں پر کرنے کا فیصلہ

لاہور (محمد اشفاق سے )چیف جسٹس پاکستان نے لاہور ہائیکورٹ میں مزید چار خالی اسامیاں پر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ,چیف جسٹس پاکستان نے بطور چیئرمین جوڈیشل کمیشن آف پاکستان لاہور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تقرری کے لئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 28فروری کو طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں 9وکلا کی بطور ایڈیشنل جج تقرری کے بعد تعداد 43 ہوگئی تھی جس کے بعد پنجاب کی ماتحت عدلیہ یعنی سیشن ججز کو لاہور ہائیکورٹ میں بطور ایڈیشنل جج بنانے کا فیصلہ کیا گیا پہلے مرحلہ میں 4سیشن ججز کا لاہور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل جج تقرر کیا جائے گا۔ چیف جسٹس پاکستان نے اس سلسلے میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 28فروری کو طلب کرلیا۔ اجلاس میں پنجاب کے 8سیشن ججز میں سے 4ججز کو لاہور ہائیکورٹ کا ایڈیشنل جج مقرر کیا جائے گا۔ اجلاس میں سیشن جج راجہ غضنفر علی خان اور قیصر نذیر بٹ ،سیشن جج محمد اکمل خان اور تنویر احمد شیخ ،سیشن جج جزیلہ اسلم اور طارق محمود باجوہ ،سیشن جج شاہدہ سعید اور عبہر گل خان زیر غور لائے جائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں