آرگنائزڈکرائم یونٹ نئے سی سی ڈی یونٹ میں ضم
لاہور (مد ثر حسین سے )لاہور پولیس کے انتظامی ڈھانچہ میں بڑی تبدیلی کر دی گئی۔ آرگنائزڈ کرائم یونٹ کو نئے سی سی ڈی یونٹ میں ضم کر دیا گیا۔
اوسی یو کے ڈی ایس پیز میاں قدیر،محمدعلی بٹ،راشد امین بٹ ، فاروق اصغر اعوان، رضوان چیمہ سمیت تمام افسروں کو بھی سی سی ڈی یونٹ میں ٹرانسفر کر دیا گیا۔اوسی یو کے 90 فیصد انسپکٹرز،سب انسپکٹرز و دیگر ماتحت سٹاف کوبھی سی سی ڈی میں ضم کر دیا گیا تاہم دو ایس پیز فرقان بلال اور کرامت بخاری کی پوسٹنگ کا تاحال فیصلہ نہ ہو سکا۔ چند روز تک انہیں بھی نئی پوسٹنگ دی جائیگی۔نیا یونٹ سی سی ڈی اب ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم عمران کشور اور سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کے ماتحت نہیں ہو گا۔سی سی ڈی یونٹ کے سربراہ سہیل ظفر چٹھہ ہیں۔آرگنائزڈکرائم یونٹ کے تمام دفاتر بھی سی سی ڈی یونٹ کو دیدیئے گئے ۔واضح رہے کہ نیا یونٹ سی سی ڈی وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر بنایا گیا تھا ۔