صرف جیل والے ہی نہیں بلکہ سب مشکل میں ہیں :سعد رفیق

صرف جیل والے ہی نہیں بلکہ سب مشکل میں ہیں :سعد رفیق

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)رہنما مسلم لیگ (ن) سعد رفیق نے کہا ہے مشکل میں صرف وہ نہیں جو جیل میں ہیں سب مشکل میں پھنسے ہوئے ہیں، نہیں چاہتا جو ہمارے ساتھ ہوا ہمارے کسی مخالف کے ساتھ بھی ہو۔

لاہور میں اپنے انتخابی حلقے میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاست، جمہوریت ، ساکھ، اسٹیبلشمنٹ کے رول پر بڑا غور کیا ، تجزیہ کیا، جیل بڑی تکلیف دہ چیز ہے مگر اس کے فائدے بھی ہیں،جیل کاٹنے والوں کو ایک کندن بنا کر رکھ دیتی ہے، ان کا کہنا تھا انسان جو اپنے لیے سوچتا ہے ، رحمان اس سے بڑھ کر اچھا سوچتا ہے، جیل میں ہی فیصلہ کر لیا تھا کہ غلط کو غلط اور صحیح کو صحیح کہنا ہے، میں نے کوشش کی تھی کہ الیکشن نہ لڑوں، میرے الیکشن نہ لڑنے کی سوچ کے پیچھے بہت سے عوامل تھے ، میں نہیں چاہتا جو میرے ساتھ ہوا وہ کسی او ر کے ساتھ ہو،ان کا کہنا ہے مسلم لیگ ن کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا، سب کو پیغام جانا چاہیے، جو خرابی کریگا وہ خرابی بھگتے گا، سیاست دانوں کو سبق سیکھنا چاہیے، جھوٹ بول بول کر لوگوں کو مسلسل گمراہ کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں