پارٹی رہنماؤں نے پیغام پہنچایا ہے عمران خان ملنا چاہتے ہیں ، شیر افضل کا دعویٰ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی نے ایم این اے شیرافضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کے فیصلے کا دوبارہ جائزہ لینے کا مطالبہ کردیا جبکہ عمران خان نے شیر افضل مروت کو ملاقات کے لیے بلا لیا۔
پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شیر افضل مروت، زرتاج گل، بیرسٹرگوہر، جنید اکبر اور دیگر ارکان شریک ہوئے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمانی پارٹی ارکان نے مطالبہ کیا کہ ہم سب کو بتایا جائے کہ شیر افضل مروت کو کیوں نکالا؟،ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے کہا کہ یہ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے اسے اندرونی سطح پرحل کریں گے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شیر افضل مروت کو پارٹی رہنماؤں نے یہ پیغام پہنچایا ہے کہ عمران خان نے انہیں ملاقات کے لیے بلا لیا ہے ۔شیر افضل مروت کے مطابق انہیں پارٹی کے ایک ممبر اسمبلی نے بتایا ہے کہ عمران خان ان سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔