افسروں کے تبادلے، عثمان اشرف ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی تعینات

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب حکومت کی جانب سے بڑے پیمانے پر افسروں کے تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب حکومت نے سلمان خان کا بطور ڈپٹی کمشنر قصور تبادلہ منسوخ کردیا۔۔۔
عمران علی کو ڈپٹی کمشنر قصور تعینات کردیا گیا ،کامران صغیر کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مری ،ڈاکٹر عائشہ خان کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب،شگفتہ جبیں کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو پاکپتن،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر راولپنڈی زونیرہ آفتاب گجر کو ڈائریکٹر پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی ،عبداللہ خان کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر راولپنڈی اور محمد عثمان اشرف کو ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی تعینات کردیا گیا ۔ سعدیہ صادق کو اسسٹنٹ چیف پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ،محمد ابوبکر کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ سوشل ویلفیئر ،ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ صحت جنوبی پنجاب قمر الزمان قیصرانی کو ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن، ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ بلدیات نوشین ملک کو ڈائریکٹر جنرل لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن تعینات کر دیا گیا۔ سپیشل سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس زینب خان کو محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ ایڈیشنل سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ عثمان خالد خان کو سپیشل سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس ،محمد ارشد بھٹی کو ایڈیشنل سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ،محمد حنیف کو ڈائریکٹر مانیٹرنگ پبلک پراسیکیوشن اور محمد ماجد اقبال کو سی ای او پیما تعینات کردیا گیا ۔