ہائی پاور بورڈ اجلاس 26تا 28فروری ہونیکا امکان

ہائی پاور بورڈ اجلاس 26تا 28فروری ہونیکا امکان

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں اعلیٰ اختیاراتی بورڈ (ہائی پاور) اجلاس 26 تا 28 فروری کو ہونے کا امکان ہے ، 35 افسروں کو گریڈ 22 میں ترقی دینے کی منظوری دی جائے گی۔

 وزیراعظم آفس نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے28 فروری تک گریڈ 22 کی خالی اسامیوں کی تفصیل طلب کی ہیں۔ وزیراعظم نے گزشتہ ماہ گریڈ 22 میں ترقی پر اتحادی جماعت سے اتفاق رائے کے لیے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ کے رہنما ، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کو ہائی پاور بورڈ میں بطور ممبر شامل کیا تھا۔ ہائی پاور بورڈ 21 ماہ سے منعقد نہیں ہوا، 35 سے زیادہ افسروں کی گریڈ22میں ترقی رکی ہے ۔ ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ کے سب سے زیادہ 17،سیکرٹریٹ سروس گروپ کے پانچ، پولیس سروس کے تین، ریلوے اور انفارمیشن سروس گروپس کے ایک ایک، پاکستان پوسٹ اور آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس گروپس کے دو دو، ملٹری لینڈ اینڈکنٹونمنٹ بورڈ کے افسر کو گریڈ22 میں ترقی دی جائے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں