محسن نقوی کی شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف کے گھر آمد

محسن نقوی کی شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف کے گھر آمد

لاہور(آئی این پی )وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے ۔وزیر داخلہ شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف کی رہائش گاہ واپڈا ٹاؤن پہنچے جہاں والد محمد اشرف، بھائی محمد حنان اشرف اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی۔

انہوں نے جواں سال بیٹے کی شہادت پر والد و سوگوار خاندان سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور انہیں دلاسہ دیا۔انہوں نے شہید کی بہادری کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ۔  فاتحہ خوانی بھی کی۔اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ شہید کے بلند حوصلہ والد کو دیکھ کر ہمارا عزم مزید مضبوط ہوا ہے ۔شہداقوم کا سرمایہ افتخار ہیں، والد شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف نے کہا کہ میرے بیٹے محمد حسان اشرف نے شہادت کا بلند رتبہ پایا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں