پنجاب کے اداروں میں شفافیت بہتر، خلا موجود : فافن رپورٹ

پنجاب کے اداروں میں شفافیت بہتر، خلا موجود : فافن رپورٹ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک(فافن)نے انکشاف کیا ہے کہ پنجاب کے سرکاری اداروں میں شفافیت ذرا بہتر ہوئی ہے تاہم اس میں اب بھی خلا موجود ہے۔

فافن نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ پنجاب کے سرکاری ادارے قانونی طور پر مطلوب معلومات کا 52 فیصد اپنی ویب سائٹ پر ظاہر کرتے ہیں جبکہ وفاقی محکموں میں یہ تناسب 42 فیصد ہے۔ فافن نے یہ نتائج افواہوں کا مقابلہ معلومات سے کرنے کی مہم کے سلسلے میں سروے میں مرتب کیے ۔فافن کے مطابق سرکاری اور اصل معلومات کی عدم فراہمی سے افواہوں کو ہوا ملتی ہے جس سے اداروں کا اعتبار متاثر ہوتا ہے اور ان پر عوام کا اعتماد بھی کم ہوتا ہے ۔فافن نے پنجاب کے 253 سرکاری اداروں کی ویب سائٹ کا جائزہ لیا۔رپورٹ کے مطابق پنجاب سیکرٹریٹ سے وابستہ اداروں میں مطلوبہ معلومات کی فراہمی کا تناسب 61 فیصد ہے ،سب سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ انسانی حقوق اور اقلیتی امور کے محکمے نے کیا۔اسکے بعد محکمہ جیل خانہ جات اور یونیورسٹی آف وٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز نے کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں