ملک کو سازش کے تحت نشانہ بنایا جارہا
کراچی (سٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے حالیہ دنوں بولان میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو ایک سازش کے تحت نشانہ بنایا جا رہا ہے ایم کیو ایم ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کی مذمت کرتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں بحرانوں کی زد میں ٹھہراؤ اور معاشی اعشاریے میں بہتری آنا شروع ہوئی تھی لیکن بلوچستان میں دہشت گردوں نے ٹرین کو اغوا اور یرغمال بنانے کے واقعے نے اس صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے ۔ انہوں نے دہشت گردی کو ملک کے خلاف ایک سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام ادارے اور فورسز اس چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں ۔ایم کیو ایم پاکستان دہشت گردی کیخلاف افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔