پی آئی اے جہاز کا غائب ہونے والا پہیہ کراچی ایئرپورٹ سے مل گیا
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) اڑان کے بعد پی آئی اے کے طیارے سے ٹوٹ کرگرنے والا لاپتا پہیہ کراچی ایئرپورٹ کے رن وے سے متصل جہازوں کے پارکنگ ایریا سے مل گیا۔
طیارہ سازکمپنی ایئربس نے پی آئی اے سے رابطے کے بعد تکنیکی نوعیت کی پیچیدہ تحقیقات کا آغازکردیا اور طیارے کی سابقہ اڑان سے متعلق مکمل رپورٹ طلب کرلی۔ ذرائع کے مطابق تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ پہیہ طیارے کے ٹیک آف کے دوران ہی الگ ہو گیا تھا،لیکن حیران کن طور پر یہ نقص طیارے کی لاہورمیں لینڈنگ تک رپورٹ نہیں ہوا۔ اس واقعہ نے ہوابازی کے حفاظتی معیارات پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ ایوی ایشن حکام اور پی آئی اے کی انجینئرنگ ٹیم اس سنگین واقعہ کی مکمل تحقیقات کر رہی ہے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام یقینی بنائی جاسکے ۔