ٹرین حملہ قابل مذمت:سلامتی کونسل
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جعفرایکسپریس پردہشت گردوں کے حملے پراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اظہار مذمت کیا ہے۔
سلامتی کونسل نے کہا ہے کہ تمام ریاستیں دہشت گردی کے خلاف اپنی عالمی ذمہ داریاں پوری کریں۔ بلوچستان میں جعفرایکسپریس پردہشت گردی کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مذمت کردی۔