ایوان جعلی ہے تو کیا چیئرمین قائمہ کمیٹی غیر قانونی نہیں؟سپیکر
اسلام آباد(نامہ نگار، نیوز ایجنسیاں )سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ اپوزیشن والے موجودہ ایوان کو غیر قانونی کہتے ہیں، ایوان اگر جعلی ہے تو کیا چیئرمین قائمہ کمیٹی غیر قانونی نہیں؟ ملکی مسائل کا حل مذاکرات میں ہے ۔
ہم اب بھی پر امید ہیں مذاکرات ہوں لیکن کسی ایک شخصیت کیلئے نہ ہوں، ذات سے ہٹ کر اور پاکستان کے مفاد میں ہونے چاہئیں۔حکومت تو جواب دینا چاہتی تھی ،اپوزیشن کو حکم ہوا کہ مذاکرات ختم کرنے ہیں اور جیسی ملاقات وہ چاہتے ہیں وہ بتا بھی نہیں سکتے ۔اب رولز کے مطابق کام کرونگا دو حکومتی ممبرزکے بعد ایک اپوزیشن رکن کو بولنے کی اجازت دونگا۔ شجرکا ری مہم کے آغاز کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ مجھے حوالدار کہا جاتا ہے تو مجھے اس پہ فخر ہے ، دو طرح کے حوالدار ہوتے ہیں ایک چور پکڑتا ہے اور دوسرا شہید ہوتا ہے ۔