ہمارے ساتھ بھی ایسے لوگ جو فارم47 پر جیتے : شیر افضل
اسلام آباد(آن لائن) رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا کہ پورے پاکستان کوعلم ہے نوازشریف اپنی نشست ہارے ، ہمارے ساتھ بھی ایسے لوگ موجود ہیں جو فارم47 پرمنتخب ہوئے ہیں۔۔۔
مولانا فضل الرحمن کی سیٹ بھی فارم 47کی ہے ۔ جے یو آئی کے ورکرز تحریک انصاف کوقبول نہیں کرسکتے ، مولانا عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک کیوں چلائیں گے ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آل پارٹیزکانفرنس بلا کر دہشتگردی سے متعلق طویل مدتی پالیسی بنانا ہوگی،آل پارٹیزکانفرنس میں فارن پالیسی بھی بنانا ہوگی، سیاستدانوں کوجرات دکھانا ہوگی ،پالیسیاں بنانا ان کا دائرہ اختیارہے ۔