میرے استعفیٰ سے مسئلہ حل ہو تا تو حاضرہوں : خواجہ آصف

میرے استعفیٰ سے مسئلہ حل ہو تا تو حاضرہوں : خواجہ آصف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف نے جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملے کے بعد اپوزیشن کی جانب سے عہدے سے مستعفی ہونے کے مطالبے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے استعفیٰ سے معاملہ حل ہوتاہے تو میں حاضر ہوں۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا مجھے ذمہ دار ٹھہرایا جا رہا ہے ، میرے استعفیٰ سے معاملہ حل ہوتا ہے تو مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں ۔خواجہ آصف نے جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملے کے بعد ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ پوری قوم ، امریکا اور اقوام متحدہ کی جانب سے جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملے کی مذمت کی گئی لیکن بانی پی ٹی آئی کی جانب سے کوئی مذمتی بیان نہیں آیا جبکہ پی ٹی آئی کے اسدقیصر نے ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیاتھا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں