سیکرٹری وزیراعظم سمیت گریڈ 22اور20کے 7افسر تبدیل

سیکرٹری وزیراعظم سمیت گریڈ 22اور20کے 7افسر تبدیل

اسلام آباد (نیوز رپورٹر )وفاقی حکومت نے سیکرٹری وزیراعظم اور وفاقی سیکرٹری قومی ثقافت و ایم ڈی پرنٹنگ کارپوریشن سمیت گریڈ 20 تا 22 کے 7 افسروں کے تبادلے و تعیناتی کے احکامات جاری کر دیئے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن احکامات کے مطابق پاکستان  ایڈمنسٹریٹوسروس گریڈ 21 کے افسر و سیکرٹری وزیراعظم اسد الرحمن گیلانی کو تبدیل کر کے وفاقی سیکرٹری قومی ثقافت تعینات کر دیا گیا۔ وفاقی سیکرٹری قومی ثقافت حسن ناصر جامی کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے ۔ سیکرٹریٹ سروس گریڈ 21 کے افسر ایوب چودھری کو ایم ڈی پرنٹنگ کارپوریشن پاکستان تعینات کر دیا گیاہے ۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹوسروس گریڈ 22 کے افسر و سابق ایم ڈی پرنٹنگ کارپوریشن محمد عثمان چاچٹر کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ تقرری کے منتظر پاکستان پولیس سروس گریڈ 20 کے افسر شہزاد اکبر اور عاصم خان کو بلوچستان میں تعینات کیا گیا ہے جبکہ گریڈ 19 کے افسر علی شیر جھکرانی کی موٹر وے پولیس میں تعیناتی کے 25 دسمبر 2024 کے احکامات واپس کر دیئے گئے ہیں اور ان کی خدمات بدستور بلوچستان کو دی گئی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں