خیبرپختونخوا :کرپشن روکنے کیلئے اینٹی کرپشن فورس ایکٹ تیار

خیبرپختونخوا :کرپشن روکنے کیلئے اینٹی کرپشن فورس ایکٹ تیار

پشاور(آئی این پی)خیبرپختونخوا حکومت نے کرپشن کی روک تھام کے لیے اینٹی کرپشن فورس ایکٹ کے نام سے نیا قانون تیار کرلیا جو کسی بھی وقت کابینہ سے منظوری کے بعد اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 نئے قانون کے تحت وزیراعلیٰ سمیت وزرا بھی احتساب کی زد میں ہوں گے ۔مشیر انسداد رشوت ستانی بریگیڈیئر (ر) مصدق عباسی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے آنے کے بعد محکموں میں ہونے والی بدعنوانی کے حوالے سے درجنوں کیسوں کی تحقیقات کی ہیں جس میں گندم، ادویات کی خریداری سمیت کئی کیس سامنے آئے ، حکومت نے دو سالوں سے ایک ہی پوسٹ پر تعینات سرکاری ملازمین کے تبادلے کیے ، 17 کروڑ روپے مالیت کے گندم سکینڈل کا مقدمہ درج کرلیا جس کی مزید تفتیش جاری ہے ۔انہوں نے بتایا کہ چار ارب روپے ادویات کی خریداری کا سکینڈل سامنے آیا جس میں دو ارب روپے کی چھان بین کرلی گئی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں، نگران حکومت کرپشن کا گند چھوڑ کر گئی اس کی تحقیقات جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں