بنوں کینٹ حملہ،مزید3ہلاک افغان دہشتگردوں کی شناخت

بنوں کینٹ حملہ،مزید3ہلاک افغان دہشتگردوں کی شناخت

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بنوں کینٹ حملے میں ہلاک مزید 3افغان دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی، 2افغان دہشتگردوں کی پہلے شناخت ہوئی تھی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ذرائع تفتیشی ٹیم کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں کا تعلق افغانستان کے مختلف اضلاع سے ہے، ایک حملہ آور کی شناخت عبدالرزاق حجران المعروف اظہر کے نام سے ہوئی، عبدالرزاق افغانستان کے صوبہ پکتیا کے ضلع زرمت میں کالاگو بازار کا رہائشی تھا۔حملے میں خودکش حملہ آور افغان دہشت گرد انصاراللہ المعروف طیب بھی مارا گیا، جس کا تعلق افغانستان کے علاقے میدان سحر وردگ سے تھا، حملے میں ملوث پانچواں دہشتگرد عتیق اللہ صافی بھی افغان شہری ہے جوکابل میں پل چرخی کا رہائشی تھا، سکیورٹی ادارے بنوں کینٹ حملے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں