چولستان کینال منصوبہ: فیزیبلیٹی کے حوالے سے کمیٹی تشکیل

چولستان کینال منصوبہ: فیزیبلیٹی کے حوالے سے کمیٹی تشکیل

لاہور (سیاسی نمائندہ)چولستان کینال پروجیکٹ کی فیزیبلیٹی کے حوالے سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے پانی کے مسائل کے حل کے لیے خصوصی کمیٹی نمبر 10 واٹر گورننس تشکیل دے دی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

چولستان کینال پروجیکٹ کی فزیبلیٹی، پائیداری اور سماجی و اقتصادی اثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔کمیٹی پانی کی تقسیم کے طریقہ کار کا جائزہ لے گی۔کمیٹی مساوی تقسیم  کو بڑھانے کے لیے اقدامات تجویز کرے گی۔کمیٹی حکام، ماہرین اور سٹیک ہولڈرز کو گواہی دینے یا دستاویزات جمع کرانے کے لیے طلب کر سکے گی۔کمیٹی 2 ماہ میں آبی مسائل پر تفصیلی رپورٹ پیش کرے گی۔کمیٹی کسی دوسرے رکن یا ماہر مشیر کا تعاون لے سکے گی۔وزیر آبپاشی کاظم پیرزادہ، کنوینر، وزیر صنعت، تجارت اور سرمایہ کاری شافع حسین، ممبر ہوں گے ،اقبال خان،احمد خان بھچر،سمیع اللہ خان،ذوالفقار علی شاہ،امجد علی جاوید ،احمد اقبال چودھری ،سعید اکبر خان،شیر علی خان،شوکت راجہ،ممتاز علی،مشتاق احمد،احمر بھٹی ، ممبران کی فہرست میں شامل ہیں ۔محمد محسن خان لغاری، سابق سینیٹر اور سابق ایم پی اے ، پنجاب اسمبلی،سیکرٹری، انڈس ریور سسٹم اتھارٹی ،اسلام آباد، کی خدمات کمیٹی بطور مشیر لے سکے گی۔سیکرٹری وزارت آبی وسائل، اسلام آباد،سیکرٹری حکومت پنجاب، محکمہ آبپاشی،اسامہ خاور گھمن، مشیر سپیکر، پنجاب اسمبلی،کی خدمات کمیٹی بطور مشیر لے سکے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں