وزیر خزانہ سے عالمی بینک وفد کی ملاقات، سرمایہ کاری پر گفتگو

وزیر خزانہ سے عالمی بینک وفد کی ملاقات، سرمایہ کاری پر گفتگو

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں )وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے عالمی بینک کے وفد نے ملاقات کی جس میں اقتصادی اصلاحات کے لیے سرمایہ کاری فنانسنگ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اعلامیہ کے مطابق 10 سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت 20 ارب ڈالر سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق عالمی بینک کی ٹیم کو اقتصادی اصلاحات کیلئے سرمایہ کاری فنانسنگ پر بریفنگ دی گئی۔ ملاقات میں پائیدار ترقی، محصولات میں اضافے اور مالیاتی شفافیت کیلئے اصلاحات پر بھی غور کیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق پری بجٹ مشاورت کے دوران مختلف چیمبرز اور تجارتی اداروں کی تجاویز کا تجزیہ پیش کیا گیا۔ وزیر خزانہ نے مالیاتی، تجارتی اور نجی شعبے میں جامع اصلاحات پر زور دیا۔ اعلامیہ کے مطابق وزیر خزانہ نے نیشنل فسکل پیکٹ کو ملکی معاشی استحکام کیلئے اہم ستون قرار دیا۔ اعلامیہ کے مطابق معاشی ترقی اور اصلاحات کیلئے عالمی بینک اور پاکستان نے مشترکہ عزم کا اظہار کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں